راجدھانی دہلی میں میونسپل کارپوریشن انتخابات سے قبل سیاسی بیان بازی بھی تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ بی جے پی نے پوری دہلی کو کچڑا بنا دیا ہے۔
میں نے ان کے ایک لیڈر سے پوچھا کہ انہوں نے 15 سالوں میں میونسپل کارپوریشن میں کیا کام کیا ہے؟ شرماتے ہوئے اس نے دو باتیں بتائیں۔ پہلا تین بڑے کچڑے کے پہاڑ بنائے اور دوسرا پوری دہلی کو کچھڑا کچڑہ کر دیا۔ کل صبح انکا غازی پور والا کچھڑے کا پہاڑ دیکھنے جائوں گا۔ آپ بھی آئیے گا۔