لیجنڈ ٹیک کمپنی گوگل کو ایک مرتبہ پھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے گوگل پر 936.44 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ سی سی آئی نے پلے اسٹور پالیسی میں اپنی پوزیشن کے غلط استعمال کرنے اور اینٹی کمپٹیٹو پریکٹس کی وجہ سے گوگل پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے
سی سی آئی نے پایا کہ گوگل نے اپنے دبدبہ کی پوزیشن کا غلط استعمال کیا ہے ۔ کمیشن نے کمپنی کو غیر منصفانہ کاروباری طریقوں کو روکنے کی ہدایت دی ہے ۔ سی سی آئی نے بیان میں کہا ہے کہ اس نے گوگل کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک مقررہ وقت کے اندر اپنے طرز عمل میں سدھار کریں ۔