وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے چہارشنبہ کو کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ آج ملک کی تمام پارٹیوں اور لیڈروں کو تعلیم اور اسکولوں کے بارے میں بات کرنا پڑ رہی ہے۔
مسٹر مودی کے گاندھی نگر، گجرات کے ایک اسکول کے دورے پر طنز کرتے ہوئے مسٹر کجریوال نے ٹویٹ کیاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج ملک کی تمام پارٹیوں اور لیڈروں کو تعلیم اور اسکولوں کے بارے میں بات کرنا پڑ رہی ہے ۔ یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ۔
تمام حکومتیں مل کر صرف پانچ سالوں میں تمام سرکاری اسکولوں کو شاندار بنا سکتی ہیں۔دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا نے کہاکہ مودی جی آج پہلی بار گجرات کے بچوں کے ساتھ اسکول میں بیٹھے ۔ اگر آج سے 27 سال پہلے اس کی شروعات ہوتی تو گجرات کا ہر بچہ شہر سے لے کر گاؤں تک بہترین تعلیم حاصل کر رہا ہوتا۔