The pusher action on the chronograph function is effortless and smooth, while the caseback has two options. The fake rolex Hesalite version of this new Speedy watch features the words “Co-Axial Master Chronometer Professional Moonwatch” and “NASA Qualified to Fly in 1965 for All Manned Space Missions”.

    کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ ہندوستان پہنچ گیا جبکہ کرناٹک میں 2 کیسوں کا پتہ چلا ہے ۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر بلرام بھارگو نے بتایا کہ ابھی تک ملک بھر میں کرناٹک سے 2 اومی کرون مریض پائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ دونوں افراد جنوبی آفریقہ سے ہندوستان پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ ربط میں آنے والے لوگوں کی شناخت کی جاچکی ہے اور ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر بلرام نے کہا کہ لوگوں کو فی الحال خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں لیکن مناسب چوکسی اور آس پاس کے ماحول میں بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ محکمہ صحت کے جوائنٹ سکریٹری لوو اگروال نے کہا کہ اومی کرون کے جو بھی کیس پائے گئے ان میں ابھی تک معمولی علامتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ ملک میں اس انفیکشن کی جانچ میں شدید نوعیت کی علامتیں نہیں پائی جارہی ہیں۔ بیرون ملک بھی اسی طرح کا رجحان ہے۔

    عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اومی کرون کے تعلق سے مزید تفصیلی معلومات زیرتحقیق ہے اور جلد ہی انہیں منظر عام پر لایا جائے گا۔ اس دوران کرناٹک میں ریاستی حکومت نے وضاحت کی کہ اومی کرون کے دو مریضوں میں سے ایک شفا یاب ہوچکا ہے اور دیگر کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ریاستی دارالحکومت بنگلورو کے بلدی ادارے بی بی ایم پی نے کووڈ وار روم میں ایمرجنسی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع نے کہا کہ ایک مریض کی شفایابی نے حکام کا حوصلہ بڑھایا ہے اور امید ہے دیگر اومی کرون مریض بھی جلد صحت یاب ہوجائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ پہلے مریض سے کم از کم 12 افراد ربط میں آئے ہیں ۔ اُن کا ٹسٹ کیا گیا جو نیگیٹیو پایا گیا۔ دیگر متاثرہ شخص کے ربط میں 212 افراد آئے جنہیں کورنٹائن کیا گیا ہے اور ان کے ٹسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔

    یہ تمام افراد نے ظاہر طور پر اومی کرون یا کووڈ کی کوئی علاماتیں نہیں ہے۔ پہلا متاثرہ شخص یکم نومبر کو جنوبی آفریقہ سے آیا تھا اور دوسرا /15 اور /20 نومبر کے درمیان یہاں پہنچا ہے۔ اومی کرون سے شفایاب شخص کورنٹائن ہے اور اس کی صحت نارمل بتائی گئی جبکہ دوسرے میں بیماری کے ظاہر طور پر کوئی آثار نہیں اور وہ بھی چاق و چوبند ہے۔

    Share.

    Leave A Reply

    Sebbene il nuovo Speedmaster '57 mantenga il layout a doppio registro del modello 2013, ci sono molte piccole modifiche e aggiornamenti oltre alla resa colorata. Le lancette sono tra le più ovvie, Swiss Omega Replica che sceglie di sostituire lo stile alfa con una freccia larga per il portatile principale e replica orologi viceversa per il totalizzatore di ore e minuti. Gli anelli neri incassati circondano sia il quadrante principale che i sottoquadranti, conferendo ai colori un tocco più pop.