جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس کی گینگ ہی پنجابی سنگر ایس ایس سدھو کے سفاکانہ قتل کے پس پردہ کارفرما ہے ۔ سدھو موسے والا کے نام سے مقبول 28 سالہ سنگر کو /29 مئی کو تقریباً ایک درجن حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جبکہ وہ کار میں جارہا تھا ۔ بتایا گیا کہ اس پر 30 فائر کئے گئے ۔
سدھو کو دواخانہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ بشنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی گینگ اس قتل کی ذمہ دار ہے اور وہ اس جرم میں راست طور پر ملوث نہیں کیونکہ وہ جیل میں بند ہے ۔ بشنوئی مہاراشٹرا کے انسداد منظم جرائم قانون کے تحت تہاڑ جیل میں بند ہے ۔