کانگریس صدر عہدہ کے الیکشن کیلئے جھارکھنڈ کے سابق وزیر کے این ترپاٹھی کا پرچہ نامزدگی تکنیکی وجوہات سے خارج ہونے کے ساتھ ہی اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ اس عہدہ کیلئے 80 سالہ ملکا ارجن کھڑگے اور 66 سال کے ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ اس الیکشن میں اپنی دعویداری کو مضبوط بتاتے ہوئے تھرور نے دعوی کیا کہ ملکا ارجن کھڑگے کے ساتھ جہاں پارٹی کے بڑے لیڈران کھڑے ہیں تو وہیں مختلف ریاستوں کے پارٹی کارکنان ان کی حمایت کررہے ہیں ۔