جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مشہور ومعروف رہائشی کوچنگ اکیڈمی سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیئریر پلاننگ کے سولہ امیدواروں نے اتر پردیش پبلک سروس کمیشن دوہزار اکیس کا امتحان پا س کرلیا ہے۔ ان کے علاوہ اکیڈمی کے دو امیدواریوپی ایس سی سی ایس ای دوہزار اکیس میں محفوظ فہرست سے منتخب ہوئے ہیں اور ایک امیدوار اوڈیشہ سول سروسز امتحان میں کامیاب ہوا ہے۔ جامعہ رہائشی کوچنگ کے طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے فخر و انبساط کا اظہا رکرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مظاہرہ اور بھی بہتر ہوگا ۔