این سی پی کے سربراہ شردپوار نے ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر میں مسلسل گراوٹ پر دیئے گئے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ شردپوار نے کہا کہ نرملا سیتارامن کو 2024ء سے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی دلانے کی کوشش کرنے کے بجائے اپنی وزارت کے امور پر توجہ دینی چاہئے۔ وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران روپئے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عجیب و غریب بیان دیا ہے۔