جے این یو ریسرچ اسکالر اور جیل میں بند جہدکار عمر خالد کی تقریر کو دہلی ہائیکورٹ نے نامناسب ضرور کہا لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا کہ اِسے دہشت گردی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ عمر کو فروری 2020 ء میں مہاراشٹرا کے امراوتی میں کی گئی تقریر کو بنیاد بناکر گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں ہیں۔
دو رکنی ہائیکورٹ بنچ نے خالد کی ضمانت عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ریمارک کیاکہ وہ تقریر کو نامناسب کہہ سکتے ہیں لیکن اِسے دہشت گردی نہیں کہہ سکتے۔ ٹرائل کورٹ نے 24 مارچ 2022 ء کو خالد کی ضمانت عرضی کو خارج کردیا تھا جس کے خلاف خالد نے ہائیکورٹ میں اپیل کی ہے۔