The pusher action on the chronograph function is effortless and smooth, while the caseback has two options. The fake rolex Hesalite version of this new Speedy watch features the words “Co-Axial Master Chronometer Professional Moonwatch” and “NASA Qualified to Fly in 1965 for All Manned Space Missions”.

    شمال مشرقی دہلی کے فسادات وسیع تر سازش اور ایسے منصوبے کا نتیجہ رہے کہ مسلمانوں کے ذہنوں میں خوف کا احساس پیدا کردیا جائے اور شہر کو مفلوج کیا جائے۔ یہی کام بابری مسجد، تین طلاق، مسلمانوں پر جبر و استبداد، سی اے اے ۔ این آر سی اور مسئلہ کشمیر کے نام پر ہیجان پیدا کرتے ہوئے کیا جاتا رہا۔ یہ اہم نکات میں سے ہے جو دہلی پولیس کی طرف سے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر امیت پرساد نے آج کئے ہیں۔ جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی ڈیویژن بنچ نے استغاثہ کے مزید دلائل کی سماعت کو کل منگل تک کے لئے ملتوی کردیا۔ بنچ نے کہاکہ چارج شیٹ میں شامل ملزمین میں سے ہر ایک کے بارے میں پیش کردہ الزامات کا اعادہ در اعادہ ہورہا ہے۔ عمر خالد کی طرف سے سینئر کونسل نے بیان دیا کہ الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے بار بار ماخوذ کیا جارہا ہے اور ملزمین پر وہ الزامات عائد کئے جارہے ہیں جن کا اُن سے تعلق نہیں ہوسکتا۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ عمر خالد تشدد کے کسی مقام پر موجود تھے۔

    اُن کے خلاف صرف قیاس پر مبنی بیانات درج کرائے گئے ہیں۔ جسٹس سدھارتھ نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں جو آپ کہہ رہے ہیں لیکن سازش میں بہ نفس نفیس موجود ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ دلائل کے آغاز پر امیت پرساد نے کہاکہ فسادات دو مرحلوں میں پیش آئے۔ اوّل مرحلہ کا تعلق ڈسمبر 2019 ء کے تشدد سے کہاجاسکتا ہے اور دوسرا مرحلہ فروری 2020 ء کے پرتشدد واقعات کا رہا۔ اُنھوں نے دلیل پیش کی کہ پہلا مرحلہ ناکام کوشش ہوئی لہذا دوسرے مرحلہ میں سازشیوں نے واٹس ایپ چیاٹس اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر اپنے منصوبے کو عملی شکل دینے کی کوشش کی۔ یہ تب کی بات ہے جب 4 ڈسمبر 2019 ء کو پارلیمنٹ میں سی اے بی کو کابینی منظوری دی جاچکی تھی۔ امیت پرساد نے مزید دلیل پیش کی کہ UAH ، DPSG ، MSJ اور دیگر واٹس ایپ گروپ بنائے گئے ۔

    ڈی پی ایس جی والا گروپ راہول رائے نے بنایا۔ عمر خالد اور دیگر ملزمین اِس گروپ کا حصہ تھے۔ جسٹس سدھارتھ نے استفسار کیاکہ آیا راہول رائے کو ملزم بنایا گیا ہے؟ ایس پی پی نے جواب دیا کہ کئی دیگر ملزمین کو بھی چارج شیٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے دلیل پیش کی کہ زیادہ تر ملزمین واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ ایک دوسرے سے ربط میں آئے جبکہ اِن گروپس کو احتجاج اور چکہ جام کی اپیلوں کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔

    Share.

    Leave A Reply

    Sebbene il nuovo Speedmaster '57 mantenga il layout a doppio registro del modello 2013, ci sono molte piccole modifiche e aggiornamenti oltre alla resa colorata. Le lancette sono tra le più ovvie, Swiss Omega Replica che sceglie di sostituire lo stile alfa con una freccia larga per il portatile principale e replica orologi viceversa per il totalizzatore di ore e minuti. Gli anelli neri incassati circondano sia il quadrante principale che i sottoquadranti, conferendo ai colori un tocco più pop.