عالی وبا کورونا وائرس کے بعد تیزی سے پھیلتی نئی وبا منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق منکی پاکس کا مشتبہ کیس ریاست اترپردیش کے شہرغازی آباد میں سامنے آیا ہے، غازی آباد میں منکی پاکس کے مشتبہ کیس کے نمونے ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیئے گئے۔ میڈیا کے مطابق ہندوستان میں منکی پاکس کا مصدقہ کیس اب تک رپورٹ نہیں ہوا تھا۔