9 مئی کو، موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے راکٹ حملے کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ ملوث نکلا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مئی میں پنجاب پولیس کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے دوران ایک پیش رفت میں، پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے تعلق رکھنے والے دو لوگوں کی شناخت کی ہے،
جو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے مبینہ ماسٹر مائنڈ ہے، پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو پکڑ لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں کو سڑک پر ایک پارک کی طرف چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔