کانگریس نے کہا ہے کہ روزگار میلے میں 75 ہزار لوگوں کو سرکاری نوکری دینا اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ بے روزگاری ملک کا سب سے سنگین مسئلہ ہے۔کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اسے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کو تقریب کرنے کے بجائے روزگار دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی پہلی بڑی کامیابی آج دیکھنے کو ملی ہے۔ سرجے والا نے طنز کیا کہ 75 ہزار نوکریاں اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، لیکن دہلی کے بادشاہ کے بند کان کھل گئے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں سالانہ 16 کروڑ نوکریوں کی بنیاد پر دو کروڑ نوکریاں دی جانی چاہئیں تھیں۔