کانگریس پارٹی کے نئے صدر ملکارجن کھڑگے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جگہ کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں گاندھی خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کل 47 سینئر لیڈروں کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ کمیٹی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جگہ کام کرے گی کل صبح کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور اے آئی سی سی تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور انچارج نے اپنے استعفے صدر کو سونپ دیے ہیں۔