The pusher action on the chronograph function is effortless and smooth, while the caseback has two options. The fake rolex Hesalite version of this new Speedy watch features the words “Co-Axial Master Chronometer Professional Moonwatch” and “NASA Qualified to Fly in 1965 for All Manned Space Missions”.

    ہندو کارکنوں نے جمعرات کو یہاں مصدقہ حلال اشیاء کے بائیکاٹ کے سلسلہ میں گھر گھر مہم شروع کردی جس میں دیوالی تقاریب کے دوران شدت سے لاگو کرنے کا منصوبہ ہے۔ کارکنوں نے کہا کہ وہ عوام میں ’’حلال جہاد ‘‘ کتابچہ تقسیم کرنے کا منصوبہ بھی بنارہے ہیں تاکہ ان میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ یہ مہم بنگلور کے اسمبلی حلقہ جات جئے نگر اور بساون گڑی میں چلائی جائے گی۔ جئے نگر اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کانگریس ایم ایل اے سومیا ریڈی اور بساون گڑی حلقہ کی نمائندگی بی جے پی رکن اسمبلی روی سبرامنیا کرتے ہیں۔ ان حلقوں میں حساس نوعیت کے علاقے ہیں، خاص طورپر جئے نگر کا علاقہ جہاں پولیس نے صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

    حلال پراڈکٹس کے خلاف مہم ہندو جن جاگرتی سمیتی، سری رام سینا ، راشٹر رکشنا پڈے اور وشوا ہندو سناتن پریشد جیسی تنظیمیں چلا رہی ہیں۔ ہندو کارکنوں نے بتایا کہ مائیکس، لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ پیام پھیلانے اور بیداری پیدا کرنے کیلئے آٹو رکشا وغیرہ کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکین، چھوٹے و بڑے صنعت کاروں ، دکانداروں اور اگریکلچرل پروڈیوس مارکیٹنگ کمیٹی کے تاجرین کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جائے گی اور انہیں ترغیب دی جائے گی کہ حلال سند کا حصول بند کردیں۔ ہندو تنظیموں نے 18 اکتوبر کو اپیل کردی تھی کہ مصدقہ حلال اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔

    ان تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ وہ حلال سند جاری کرنے کے سسٹم کو ختم کرنے کیلئے بھی مہم شروع کر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ مختلف پراڈکٹس کیلئے حلال سرٹیفکٹس کے ذریعہ ایک مخصوص مذہب دیگر مذاہب کو معاشی طور پر غلط بتا رہا ہے۔ ہندو جن جاگرتی کمیٹی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑہ نے اعلان کیا تھا کہ حلال کے خلاف مہم دیوالی تہوار کے ختم تک چلائی جائے گی۔ کرناٹک میں گزشتہ تقریباً ایک دیڑھ سال سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف فرقہ پرستی جاری ہے جس میں فرقہ پرست تنظیموں کو ریاستی بی جے پی حکومت کی عملاً سرپرستی حاصل ہے۔

    کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگائی جاچکی ہے اور یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں ہنوز تصفیہ طلب ہے۔تبدیلی مذہب کے خلاف بھی ریاست کی بسواراج بومائی حکومت نے قانون سازی کی ہے اور نئے قانون کے تحت پہلا کیس درج کیا جاچکا ہے۔ مختصر یہ کہ کئی پہلوؤں سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے مہم چھیڑ رکھی ہے جس کیلئے محاذی ہندو تنظیموں کو آگے کیا جارہا ہے۔

    Share.

    Leave A Reply

    Sebbene il nuovo Speedmaster '57 mantenga il layout a doppio registro del modello 2013, ci sono molte piccole modifiche e aggiornamenti oltre alla resa colorata. Le lancette sono tra le più ovvie, Swiss Omega Replica che sceglie di sostituire lo stile alfa con una freccia larga per il portatile principale e replica orologi viceversa per il totalizzatore di ore e minuti. Gli anelli neri incassati circondano sia il quadrante principale che i sottoquadranti, conferendo ai colori un tocco più pop.