راجستھان کے ادے پور کنہیا لال قتل کیس کے دو اہم ملزمین سمیت تین ملزمین کے ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ چار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )، جو اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ، نے آج یہاں کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت میں کنہیا لال قتل کیس میں گرفتار سات ملزمین کو پیش کیا جہاں عدالت نے مرکزی ملزم محمد غوث، ریاض عطاری اور محسن کو 16 جولائی تک ریمانڈ پر بھیج دیا۔ عدالت نے ملزمان آصف، وسیم علی اور فرہاد محمد سمیت 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔