The pusher action on the chronograph function is effortless and smooth, while the caseback has two options. The fake rolex Hesalite version of this new Speedy watch features the words “Co-Axial Master Chronometer Professional Moonwatch” and “NASA Qualified to Fly in 1965 for All Manned Space Missions”.

    دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے کہا کہ انہیں گجرات کی انتخابی مہم میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے ایک فرضی کیس میں گرفتار کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سیسودیا نے نئی ایکسائز پالیسی کے اسکام میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے پیر کے روز کئی ٹویٹس کیے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سراسر جھوٹا مقدمہ قائم کر کے مجھے گرفتار کرنے کی تیاری ہے ۔ مجھے آنے والے دنوں میں انتخابی مہم کے لیے گجرات جانا تھا۔ یہ لوگ گجرات میں بری طرح ہار رہے ہیں۔ ان کا مقصد مجھے گجرات کی انتخابی مہم میں جانے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں گجرات گیا تو میں نے گجرات کے لوگوں سے کہا کہ ہم گجرات میں بھی آپ کے بچوں کے لیے دہلی کی طرح شاندار اسکول بنائیں گے ۔ لوگ بہت خوش ہیں۔ لیکن یہ لوگ نہیں چاہتے کہ گجرات میں بھی اچھے اسکول بنے ، گجرات کے لوگ بھی پڑھیں اور ترقی کریں۔ لیکن میرے جیل جانے سے گجرات انتخابی مہم نہیں رکے گی۔ آج ہر گجراتی اٹھ کھڑا ہوا ہے ۔ گجرات کا بچہ بچہ اب اچھے اسکول، اسپتال، نوکری، بجلی کے لیے مہم چلا رہا ہے ۔ گجرات میں آنے والے انتخابات ایک انقلاب ثابت ہوں گے ۔ سیسودیا نے کہا کہ میرے خلاف مکمل طور پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے ۔ میرے گھر چھاپے ماری کی گئی، کچھ نہیں ملا، میرے تمام بینک لاکرز دیکھے گئے ، کچھ نہیں ملا، میرے گاؤں جا کر سب کچھ چیک کیا، کچھ نہیں ملا۔ یہ کیس مکمل طور پر فرضی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے سی بی آئی میں بلایا گیا ہے ۔ وہ مجھے گرفتار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سی بی آئی کو چھاپے میں کرپشن کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ بینک لاکر میں کچھ نہیں ملا۔ سونا، نقدی یا جائیداد کے کاغذات نہیں ملے ۔ میرے گاؤں میں دریافت کیا، وہاں بھی کچھ نہیں ملا۔ وہ جانتے ہیں کہ سارا کیس فرضی ہے ۔ ان کا مقصد مجھے گرفتار کر کے جیل میں ڈالنا ہے تاکہ میں گجرات نہ جاؤں۔ بی جے پی بہت خوفزدہ ہے۔

    میں جب بھی گجرات گیا وہاں کے ا سکولوں اور اسپتالوں کی حالت خراب دیکھی ہے ۔ گجرات کے لوگوں کو اروند کیجریوال سے امیدیں ہیں۔

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا، “منیش کے گھر پر چھاپے میں کچھ نہیں ملا، بینک لاکر میں کچھ نہیں ملا۔ ان کے خلاف مقدمہ سراسر فرضی ہے ۔ انہیں انتخابی مہم کے لیے گجرات جانا تھا۔ انہیں روکنے کے لیے گرفتار کیا جا رہا ہے ۔لیکن انتخابی مہم نہیں رکے گی۔ گجرات کا ہر فرد آج “عآپ” کی تشہیر کر رہا ہے ۔

    Share.

    Leave A Reply

    Sebbene il nuovo Speedmaster '57 mantenga il layout a doppio registro del modello 2013, ci sono molte piccole modifiche e aggiornamenti oltre alla resa colorata. Le lancette sono tra le più ovvie, Swiss Omega Replica che sceglie di sostituire lo stile alfa con una freccia larga per il portatile principale e replica orologi viceversa per il totalizzatore di ore e minuti. Gli anelli neri incassati circondano sia il quadrante principale che i sottoquadranti, conferendo ai colori un tocco più pop.