دہلی پولیس نے سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے پر ایف آئی آر درج کرلی ہے جس میں ایک شخص کو دیوالی کے موقع پر نئی دہلی کے سنت نگر علاقہ میں بریانی شاپ کھولنے پر مسلم دکاندار کو دھمکاتے سنا جاسکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو کا ازخود نوٹ لیا ہے۔
New india @CPDelhi kya in logo pr karye wahi hogi jo khule aam dhamki de rhe hai aapko zrur ispr dhyan dena chaiye.@LambaAlka @alimehdi_inc @ShayarImran pic.twitter.com/FpOIY7ymFH
— Shahrukh Billoch🇮🇳 (@BillochShahrukh) November 5, 2021
ویڈیومیں ملزم جو خود کو بجرنگ دل کارکن نریش کمار سوریہ ونشی بتاتا ہے، بریانی شاپ کے ورکرس سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ سنت نگر ہندو علاقہ ہے۔اس نے دکاندار کو دھمکایا کہ کسی بھی تہوار پر دکان نہ کھولی جائے۔ دکان مالک اور اس کے ورکرز نے اس واقعہ کے فوری بعد شاپ بند کردی۔