ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، صارفین نے ٹیم انڈیا کے قائد کو سال 2012 کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ یاد دلادیا۔کوہلی کے ٹوئٹ پر کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
going home tomorrow. not a good feeling .
— Virat Kohli (@imVkohli) March 20, 2012
سری لنکا میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 میں ایونٹ سے باہر ہونے پر کوہلی نے ایک ٹوئٹ کیاتھا، جس میں انہوں نے کہاکہ ہم کل اپنے گھر چلے جائیں گے، اس موقع پر ہم بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کررہے۔
ایک مرتبہ پھر صارفین نے ان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھاکہ آپ کل کی جگہ آج چلے جاؤ بھائی۔
ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ 2021 میں ایک مرتبہ پھر ہندوستان کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے اور اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس لوٹ جائے گی۔ ایک مداح نے کوہلی کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ آپ جلدی آئیں ہم ایرپورٹ پر آپ کا انتظار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ دوبارہ شیئر کیاجا رہاہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔