مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ دی گئی زید کیٹیگری سیکورٹی کو لینے سے انکار کردیا ہے۔ دراصل، اسدالدین اویسی پر ہوئے حملے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے جمعہ کو حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسددالدین اویسی کو مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کمانڈو کے ذریعہ ’زیڈ‘ کلاس کی سیکورٹی مہیا کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر اب اسدالدین اویسی نے اس سیکورٹی کو مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی مغربی اترپردیش میں اسدالدین اویسی کی کار پر گولیاں چلائے جانے کا حادثہ پیش آیا تھا۔