اتراکھنڈ میں کیدارناتھ کے قریب آج یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ہیلی کاپٹر گڑو چٹی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 6 نعشیں نکالی جاچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ہیلی کاپٹر کیدارناتھ سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت کل 7 افراد سوار تھے۔ خراب موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔