The pusher action on the chronograph function is effortless and smooth, while the caseback has two options. The fake rolex Hesalite version of this new Speedy watch features the words “Co-Axial Master Chronometer Professional Moonwatch” and “NASA Qualified to Fly in 1965 for All Manned Space Missions”.

    اردوزبان کو کسی کے دباؤ میں آتے ہوئے چھوڑا نہیں جاسکتا اور نہ ہی زبان کسی ایک مخصوص طبقہ یا مذہب کے ماننے والوںکی میراث ہے۔ اردو زبان کو روزگار سے مربوط کرنے والے کورسس کے سلسلہ میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی متعدد اقدامات پر غور کر رہی ہے اور قومی سطح پر روشناس کروائی گئی نئی تعلیمی پالیسی میں بھی اسی بات کی کوشش کی گئی ہے کہ ہندستانی زبانوں اور ان کی تہذیب کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج یونیورسٹی کے مرکز ذرائع ابلاغ برائے درس و تدریس کے ذریعہ شروع کئے جانے والے ڈیجیٹل منصوبوں کے آغاز کے موقع پر ای۔

    کنٹنٹ‘ اردو نامہ ‘ شاہین اردو اور تعلیمی خبرنامہ کے آغاز کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اردو کو کسی نسل یا قوم سے جوڑنا زبان کے قتل عام کے مترادف ہے اور اردو زبان سب کا سرمایہ ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن نے بتایا کہ اردو یونیورسٹی کے مقاصد میں مولانا آزاد کا مقصد شامل ہے اور یونیورسٹی کی جانب سے ممکنہ حد تک سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی جار ہی ہے اور یونیورسٹی جو کہ حیدرآباد میں ہے اسے شہریان حیدرآباد سے قریب کروانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ پرو وائس چانسلر‘ پروفیسر صدیقی محمد محمود رجسٹرار انچارج‘ جناب رضوان احمد ڈائریکٹر آئی ایم سی ‘ جناب عابد عبدالواسع شعبہ تعلقات عامہ ‘ جناب عامر بدر ‘ جناب سید عمر پروڈیوسرس کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

    پروفیسر سید عین الحسن نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو زبان کو روزگار سے مربوط کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور زبان کو عصری ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہاہے جبکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے سلسلہ میں بھی کورس کی تیاری کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کسی علاقہ تک محدود نہیں ہے بلکہ ملک بھر میں یونیورسٹی کو رسائی حاصل ہے۔ جن تعلیمی اداروں بالخصوص مدارس اور سرکاری اسکولوں کے علاوہ جہاں عربی اور فارسی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے وہاں کے فارغین یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرتے ہیں اور ان پر توجہ اولین ترجیح ہے۔ فاصلاتی طرز تعلیم کے متعلق کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے فاصلاتی طرز تعلیم اور ریگولر طرز تعلیم میں کوئی فرق نہیں رکھا ہے۔

    گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ صورتحال کے نتیجہ میں صرف یونیورسٹی ہی نہیں بلکہ تمام جامعات میں تعلیمی صورتحال یہی ہے اور حالات بتدریج معمول پر آنے لگے ہیں۔ فاصلاتی تعلیم کے شعبہ کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے یونیورسٹی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تین امور پر کام کر رہی ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ پرو وائس چانسلر نے ریاستی حکومت کی جانب سے ضلع کریم نگر میں یونیورسٹی کو فراہم کی جانے والی اراضی کے سلسلہ میں بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے ریاستی حکومت کو روانہ کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الاٹ کی گئی اراضی کے کمپاؤنڈ وال کیلئے گرانٹ منظور کی جائے اور توقع ہے کہ جلد ہی حکومت کی جانب سے یہ گرانٹ منظور کی جائے گی اور اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کریم نگر میں یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کے سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے۔

    پریس کانفرنس سے وائس چانسلر نے مرکز ذرائع ابلاغ برائے درس و تدریس کی جانب سے ڈیجیٹل طرز کی تعلیم کے پلیٹ فارمس کا افتتاح انجام دیا۔ قبل ازیں جناب رضوان احمد ڈائریکٹر مرکز نے ان اختراعی پلیٹ فارمس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ الکٹرانک نصابی مواد کی فراہمی کے علاوہ اردو نامہ کے ذریعہ اردو الفاظ کو سکھانے کے علاوہ شعراء ادیبوں اور اردو کی ترقی میں تعاون کرنے والوں کی زندگی کے اہم پہلوؤںپر مشتمل ویڈیوز پیش کئے جائیں گے ۔انہوں نے تعلیمی خبرنامہ کے سلسلہ میں بتایا کہ اردو زبان میں تعلیمی خبروں کے سلسلہ میں بھی ایک پروگرام پیش کیا جائے گا جو کہ مرکز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اردو ذریعہ تعلیم رکھتے ہوئے ترقی کی منزلیں طئے کرنے والے ایسے افراد جن کی ترقی میں زبان کبھی حائل نہیں ہوئی ان کے انٹرویو پیش کئے جائیں گے۔

    Share.

    Leave A Reply

    Sebbene il nuovo Speedmaster '57 mantenga il layout a doppio registro del modello 2013, ci sono molte piccole modifiche e aggiornamenti oltre alla resa colorata. Le lancette sono tra le più ovvie, Swiss Omega Replica che sceglie di sostituire lo stile alfa con una freccia larga per il portatile principale e replica orologi viceversa per il totalizzatore di ore e minuti. Gli anelli neri incassati circondano sia il quadrante principale che i sottoquadranti, conferendo ai colori un tocco più pop.