اومی کرون وائرس کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکزی زیرانتظام علاقے دادر اور نگر حویلی ، دمن اور دیو میں /31 ڈسمبر تک رات کا کرفیو لگادیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کے ساتھ دن کے اوقات میں بھی کووڈ کے رہنما قواعد پر سختی سے عمل آوری کے احکام جاری کئے ہیں۔ عوام کو ماسک لگانے پر زور دیا گیا ہے۔
حکومت مدھیہ پردیش نے ’’ماسک نہیں ، نقل و حرکت نہیں ‘‘ مہم شروع کردی ہے تاکہ لوگ ماسک لگاکر گھروں سے نکلیں اور کووڈ کے تدارک کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کہا کہ اسٹیٹ پولیس عوام کو ماسک لگانے کی ترغیب دے گی جب وہ کام کاج اور دیگر مصروفیت کیلئے نکلیں گے۔