The pusher action on the chronograph function is effortless and smooth, while the caseback has two options. The fake rolex Hesalite version of this new Speedy watch features the words “Co-Axial Master Chronometer Professional Moonwatch” and “NASA Qualified to Fly in 1965 for All Manned Space Missions”.

    وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست کے آئندہ بجٹ میں اقلیتی بہبود کیلئے نہ صرف مناسب بجٹ مختص کیا جائے گا بلکہ اسکیمات پر موثر عمل آوری اور بجٹ کے مکمل خرچ کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اقلیتوں کی بھلائی اور ترقی کی اسکیمات کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

    کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے سبب گزشتہ دو برسوں میں ریاست کا مالی موقف متاثر رہا ، باوجود اس کے حکومت نے فلاحی اسکیمات کے بجٹ میں کوئی کمی نہیں کی۔ وزیر فینانس ہریش راؤ سے جماعت اسلامی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور مالیتی سال 2022-23 میں اقلیتی بہبود کیلئے نئی اسکیمات کی تجاویز پیش کیں۔ وفد نے ہریش راؤ کو ایک یادداشت حوالے کی جس میں اقلیتوں کی تعلیمی ترقی پر زائد بجٹ مختص کرنے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ تعلیمی مواقع فراہم کریں۔

    مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے تعلیم کو بنیادی حق کے طور پر تسلیم کیا ہے لیکن اقلیتوں میں تعلیمی پسماندگی کے سبب ترقی کی راہیں مسدود ہوچکی ہیں۔ تعلیمی بجٹ میں ہر سال کٹوتی کی جارہی ہے۔ قائدین نے حکومت کو جو تجاویز پیش کیں ان میں اقلیتوں کیلئے تعلیمی ترقی کا علحدہ بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ۔ مختلف محکمہ جات میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لئے 14 فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں۔ اقلیتوں کے اسکالرشپس کے آن لائین میجمنٹ سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے۔

    سٹ ون میں عصری کورسس متعارف کئے جائیں جن کے ذریعہ اقلیتی امیدواروں کو روزگار کے حصول میں سہولت ہو۔ سٹ ون کے ذریعہ اقلیتی امیدواروں کو چھوٹے پیشہ ورانہ کورسس کیلئے امداد فراہم کی جائے۔ ایس سی ، ایس ٹی کی طرح غریب اقلیتی خاندانوں کو برقی کی مفت سربراہی عمل میں لائی جائے۔ نصابی کتب کی اشاعت تلگو اور انگریزی کے ساتھ بیک وقت تلگو اور اردو میں عمل میں لائی جائے۔

    قائدین نے غیر اردو مدارس کے طلبہ کیلئے اردو بحیثیت زبان اول یا دوم تعلیم حاصل کرنے کی اجازت کی درخواست کی۔ ہریش راؤ سے ملاقات کرنے والوں میں جناب عبدالمجید سکریٹری جماعت اسلامی ، جناب عبدالمجیب معاون سکریٹری ، جناب عبدالقدیر ، جناب عبدالحلیم ایڈوکیٹ اور جناب محمد فضل الدین (ایم پی جے) شامل تھے۔

    Share.

    Leave A Reply

    Sebbene il nuovo Speedmaster '57 mantenga il layout a doppio registro del modello 2013, ci sono molte piccole modifiche e aggiornamenti oltre alla resa colorata. Le lancette sono tra le più ovvie, Swiss Omega Replica che sceglie di sostituire lo stile alfa con una freccia larga per il portatile principale e replica orologi viceversa per il totalizzatore di ore e minuti. Gli anelli neri incassati circondano sia il quadrante principale che i sottoquadranti, conferendo ai colori un tocco più pop.